کھیل

اے سی سی اجلاس کیلئے محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

ڈھاکا(پاکستان امیج)صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کل 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگی۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ سے دستبردار ہونے کیلیے امین …

Read More »

پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن …

Read More »

نیشنزکپ ہاکی فائنل کے کھلاڑی نان و نفقہ کیلیے پریشان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان ہاکی ایک مرتبہ پھر شدید مالی بحران کی لپیٹ میں آ گئی، ملائشیا میں شیڈول ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کئی روز سے روزمرہ اخراجات کیلیے ترس رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 30 ہزار روپے کے حساب سے دس دن کی ادائیگیاں کرنا …

Read More »

کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ تعلقات؛ نائلہ راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ …

Read More »

آئی پی ایل اور پی ایس ایل ٹیموں کے آمنے سامنے آنے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)ایک دہائی کے بعد چیمپئنز لیگ ٹی 20 کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ آئی سی سی نے سنگاپور میں سالانہ کانفرنس کے دوران عالمی فرنچائز ٹورنامنٹ کی بحالی کی باضابطہ منظوری دے دی، ایونٹ ستمبر 2026 میں منعقد ہوسکتا، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیمیں آئندہ برس ستمبرمیں مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم اس کے معاملات …

Read More »

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق انڈر16والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تاریخی فتح پر6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔ پی ایس بی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کے تحت براعظمی ٹیم …

Read More »

عماد وسیم کے افیئر کی افواہیں ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث بن گئیں؟

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر …

Read More »

شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ

لندن (پاکستان امیج)ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا، برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔ برمنگھم میں جاری ٹورنامنٹ کے منتظمین کے اعلامیہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت …

Read More »

محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں،حسین جہاں کا کچھ دن پہلے …

Read More »

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کی قومی ٹیم کے لیے 2025-26 کا بین الاقوامی شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کی قومی ٹیم کے لیے 2025-26 کا بین الاقوامی شیڈول جاری کردیا ہے جس میں دو عالمی کپ اور متعدد اہم سیریز شامل ہیں۔ اس مصروف پروگرام کا آغاز اگست میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے ہوگا، جبکہ ستمبر میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم لاہور میں جنوبی افریقہ کی …

Read More »