اسلام آباد(پاکستان امیج)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر …
Read More »پاکستان
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
اسلام آباد(پاکستان امیج)پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور …
Read More »جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
اسلام آباد(پاکستان امیج)جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس …
Read More »کرک میں تھانے پر رات گئے فتنہ الخوارج کے 25 سے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
پشاور(پاکستان امیج)تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنہ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں …
Read More »جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست مسترد کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ …
Read More »پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو …
Read More »ڈالر کہاں جا رہا ہے؟ تازہ ترین ریٹس جان کر آپ بھی چونک جائیں گے
کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کی شرحیں معمولی ردوبدل کے ساتھ برقرار ہیں۔ منگل 16 ستمبر 2025 کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری 282 روپے 35 پیسے اور فروخت 282 روپے 55 پیسے میں جاری ہے۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 50 پیسے میں خریدا جا …
Read More »شادی کا خوف یا اغوا کا معاملہ؟ کورنگی کا گمشدہ دولہا 5 روز بعد گھر واپس آگیا
کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے ضلع کورنگی کی مدینہ کالونی میں شادی کے دن لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب واپس گھر پہنچ گیا ہے، جہانزیب شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا لیکن وہاں سے واپس نہ آنے پر اس کے اہلخانہ نے گمشدگی کی پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے علاقے کے …
Read More »شہد کی مکھیوں سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد
پشاور (پاکستان امیج) اے این ایف نے شہد کی مکھیوں سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کرلی ، جس کی مالیت تقریباً24 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے گزشتہ روز اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک …
Read More »سونا 4700روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (پاکستان امیج)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے …
Read More »
Pakistan Image