#ٹرینڈنگ

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،صدر رجب طیب اردوان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے …

Read More »

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام …

Read More »

ترک صدر طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شاہراہ دستور کو ترکیہ اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی …

Read More »

بھارتی مظالم اور ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہد کو مضبوط کرتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(پاکستان امیج)آرم چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہد کو مضبوط کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش …

Read More »

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوں گی، جس …

Read More »

پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں شریک ہیں۔ پرنس کریم …

Read More »

مراکش کشتی حادثہ؛ ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، تعلق پاکستان سے نکلا

اسلام آباد(پاکستان امیج)مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، …

Read More »

حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں …

Read More »

قلات میں فورسز کا آپریشن؛ 12 دہشتگرد مارے گئے، 18 جوان شہید

راولپنڈی(پاکستان امیج)قلات میں فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ مقابلہ کرتے ہوئے 18 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی …

Read More »

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی آفر کو …

Read More »