#ٹرینڈنگ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی …

Read More »

پنجاب اسمبلی؛ مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ، اپوزیشن کے 26 ارکان معطل

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سخت کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے معطل کر دیا۔ اسپیکر نے اسمبلی رول 210 (تین) کے تحت 26 اپوزیشن ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جس کے …

Read More »

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں …

Read More »

’’غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن ہے‘‘؛ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری تنازع میں جنگ بندی آئندہ ہفتے کے اندر ممکن ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان جمعہ ک وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں کانگو اور روانڈا کے درمیان ایک معاہدے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں سمجھتا …

Read More »

کراچی پر بادل چھا گئے؛ کئی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع، موسم خوشگوار

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد پر آج بھی بادلوں کا راج ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع ہوتے ہی موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا۔ ہفتے کے روز کراچی میں علی الصبح مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی، جو بعد ازاں تیز بارش میں بدل گئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہراہ فیصل، …

Read More »

پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ‘ (اے ڈبلیو …

Read More »

دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18افراد کو بہا لے گیا

سوات(پاکستان امیج)دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18افراد کو بہا لے گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں شدید طغیانی ہیں،سیر و تفریح کیلئے 18افراد دریا کی شدید لہروں کا نشانہ بن گئے،دریا میں ڈوبنے والے 18افراد میں سے 3کو بچا لیا گیاجبکہ 2افراد کی لاشیں نکال لی …

Read More »

ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی(پاکستان امیج)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں …

Read More »

سیزفائر کے بعد ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اربوں ڈالر امداد ملنے کا امکان

واشنگٹن(پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی …

Read More »

مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی، تاہم سماعت کے آغاز ہی …

Read More »