#ٹرینڈنگ

ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی آفات کے انتظامی ادارے (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ایک ہولناک تصویر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 221 ہو گئی ہے جبکہ ملک …

Read More »

خیبر پختون خوا میں انوکھی واردات؛ چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا میں چوری کی واردات میں چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی لے اُڑے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی انوکھی چوری نے حکام کو حیران کر دیا، جہاں نامعلوم چور 11 ہزار Kv کی قیمتی بجلی کی لائن چرا کر لے گئے، جس کے باعث دوران …

Read More »

بنوں میں پولیس چوکیوں پر خوارج کے حملے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام

پشاور(پاکستان امیج)پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے خوارج کے چوکیوں پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کےحملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور آر پی او بنوں سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو بروقت کارروائی پر …

Read More »

مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،خاتون کے 5بچے ہیں؛وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ نوبیاہتا جوڑا ہے، ایسا نہیں تھا، خاتون کے 5بچے ہیں ،مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے …

Read More »

پشاور، پنجاب: خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

پشاور(پاکستان امیج)پشاور، پنجاب: خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگیا تھا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ 11 بجے شروع ہوئی جو سہ پہر 4 بجے تک جاری …

Read More »

عدالت کا عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ، وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ …

Read More »

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اہم اجلاسوں کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اقوامِ متحدہ …

Read More »

لاہور سمیت پنجاب میں گرمی اور حبس، بارش کی پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم شروع ہونے سے گرمی اور حبس کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے چوتھے مون سون کے اسپیل کے لیے 20 سے 25 جولائی کے لیے …

Read More »

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پاکستان امیج)بلوچستان کے علاقے پہرود میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔ ذرائع کے مطابق 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پہرود میں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر آپریشن کیا گیا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک فتنتہ الہندوستان …

Read More »

سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سندھ طاس معاہدہ خطرے میں پڑ گیا، بھارت کی معطلی نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سندھ طاس معاہدے پر تنازع نے عالمی آبی معاہدوں پر بھی سوال اٹھا دیے۔ تنازع بالائی ممالک کے لیے انتباہ بن گیا، جس پر چین کی گہری نظر ہے۔ برطانوی لارڈز نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ …

Read More »