نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اہم اجلاسوں کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں اجلاسوں (Signature کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے۔

اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ خارجہ نیویارک و واشنگٹن ڈی سی میں دوطرفہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار ’’دو ریاستی حل‘‘ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم کی نیویارک آمد پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے استقبال کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *