اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں …
Read More »#ٹرینڈنگ
غزہ پر قبضے کا صہیونی منصوبہ؛ اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلیے جدہ پہنچ گئے
اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں …
Read More »وزیر داخلہ کا تبلیغی مرکز کا دورہ، اجتماع کیلئے آنیوالے غیر ملکیوں کے ویزہ مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
رائیونڈ(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی اور اجتماع کے لیے آنیوالےغیر ملکی وفود کے ویزہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبیداللہ خورشید، ڈاکٹر سیلم، انوار غنی، میاں احسن، ڈاکٹر ندیم …
Read More »سپریم کورٹ کا ہر جج پاکستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے: جسٹس اطہرمن اللہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج پاکستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی تقریب سے خطاب میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ سچ بولنا بہت مشکل ہے جو سچ بولتا ہے اس سے سب …
Read More »اسحاق ڈار کی بنگہ دیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
بنگلہ دیش (پاکستان امیج)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے دورہ بنگلادیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن …
Read More »پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی
پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی جبکہ 247 افراد زخمی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ …
Read More »ڈی آئی خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے تباہی، 8 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان(پاکستان امیج)ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفان سے تباہی کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے جبکہ تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث متعدد دیواریں اور چھتیں گر گئیں، طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے ضلع میں طوفان سے …
Read More »ڈیجیٹل اثاثوں کا ریگولیٹری فریم ورک وقت کی ضرورت، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب تزویراتی منتقلی ضروری ہے، اسے چلانے کیلیے بلاک چین اپنانے، یوتھ لیڈ ڈیجیٹل اثاثہ جات کیلیے متوازن ریگولیٹری فریم ورک وقت کی ضرورت ہے، مالی شمولیت، شفافیت اور اختراع میں بلاک چین کا نمایاں کردار ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں پر کانفرنس سے …
Read More »بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، فیلڈ مارشل
کوئٹہ (پاکستان امیج)فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا اور بلوچستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع …
Read More »بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا
راولپنڈی (پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو درخواست ریمانڈ پر سماعت کرنے والے جج منظر علی گل نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت …
Read More »
Pakistan Image