#ٹرینڈنگ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 …

Read More »

معرکہ حق کے بعد پاکستانی طیاروں کے آرڈرز؛ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025ء کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر سے دفاعی ساز و سامان کے آرڈرز مل رہے ہیں، جس سے معاشی صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے اور ہو سکتا ہے چھ ماہ بعد پاکستان کو آئی ایم ایف …

Read More »

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں

ریاض(پاکستان امیج)پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی …

Read More »

وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر آفر کی لیکن عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔ رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اسلام آباد ہائی …

Read More »

بجلی سستی کرنے کا پلان سامنے آگیا، حکومت کی صارفین کو مزید ریلیف دینے کی تیاری

اسلام آ باد(پاکستان امیج)حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں بجلی سستی کرنے کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق کیپٹو پاور لیوی …

Read More »

اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ؛ وزیر داخلہ کا شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کے منصوبے کے تحت وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے شہری منصوبہ بندی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں شنگھائی اربن پلاننگ کی سربراہ چن نے ان کا استقبال کیا۔ اس …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی جاری؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں 1828 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80 …

Read More »

لکی مروت؛ سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت(پاکستان امیج)سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارود سے اُڑا دیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب لکی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔ پولیس …

Read More »

چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک سمیت مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سی پیک سمیت مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین وزرائے خارجہ کا ساتواں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور، اقتصادی تعاون اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط …

Read More »

لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 3 ٹریفک پولیس وارڈنز سمیت 4 اہلکار شہید

پشاور(پاکستان امیج)لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ شہید اہلکاروں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور پولیس کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری …

Read More »