ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اچھی خبر آسکتی ہے۔

نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا دوسرا دور ہو سکتا ہے،ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کیلیے تین سے پانچ دن کی مہلت دی ہے،صدر ٹرمپ ایرانیوں کو اپنے معاملات سنبھالنے کیلیے مزید 3 سے 5 دن دینے کو تیار ہیں۔

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کا یہ سلسلہ غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان کا کردار اہم رہا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران (پاکستان امیج)عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email