ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اچھی خبر آسکتی ہے۔

نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا دوسرا دور ہو سکتا ہے،ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کیلیے تین سے پانچ دن کی مہلت دی ہے،صدر ٹرمپ ایرانیوں کو اپنے معاملات سنبھالنے کیلیے مزید 3 سے 5 دن دینے کو تیار ہیں۔

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کا یہ سلسلہ غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

امریکا کی ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ (زیبائے پاکستان)امریکی محکمہ برائے اسٹیٹ اینڈ قونصلر افیئرز نے ایران میں موجود امریکی شہریوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email