واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت اب عام صارفین بھی اپنے ذاتی پروفائل پر کور فوٹو لگا سکیں گے۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس تک محدود تھی۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پروفائل کے اوپری حصے میں بڑی لینڈ اسکیپ تصویر لگا سکیں گے۔ یہ تصویر نہ صرف پروفائل بلکہ ایپ کی سیٹنگز اور چیٹ انفارمیشن اسکرین پر بھی دکھائی دے گی، جہاں کوئی دوسرا صارف آپ کی چیٹ کھولے گا۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کور فوٹو لگانے سے صارف کی موجودہ پروفائل پکچر تبدیل نہیں ہوگی بلکہ دونوں تصاویر الگ الگ نظر آئیں گی۔

کور فوٹو لگانے کے لیے صارفین کو اپنا واٹس ایپ پروفائل کھول کر ’ایڈٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا جہاں انہیں تین آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔ صارفین موبائل کیمرے سے نئی تصویر بنا سکیں گے، فون کی گیلری سے اپنی پسند کی تصویر منتخب کر سکیں گے یا میٹا اے آئی کی مدد سے نئی تصویر تیار کر سکیں گے۔

واٹس ایپ منتخب کردہ تصویر کو خودکار طریقے سے کور فوٹو کے لیے مختص جگہ کے مطابق ایڈجسٹ بھی کرے گا۔

اس نئے فیچر کی آمد سے صارفین کو اپنے واٹس ایپ پروفائل کو مزید خوبصورت اور منفرد بنانے کا موقع ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات

قطر (پاکستان امیج)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے اور خطےمیں کشیدگی کم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *