27 جون کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

ابوظہبی(پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) نصیب ہوگا، جب کہ کام کا آغاز دوبارہ پیر، 30 جون سے ہوگا۔

اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم متوقع ہے کہ نجی شعبہ بھی اسی تاریخ کو چھٹی دے گا، جیسا کہ اکثر یو اے ای کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر میں ہوتا ہے۔

یہ تعطیل عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے فوراً بعد آرہی ہے، جسے شہری قیام گاہ پر آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کے لیے بہترین موقع سمجھ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *