27ویں آئینی ترمیم، حکومت نمبر گیم مکمل کرنے کیلئے متحرک

کوئٹہ (پاکستان امیج) وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے قائم کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ تربت پہنچے، وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی، حکومتی وفد نے وزیراعظم کا پیغام عبدالمالک بلوچ تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت سے متعلق بھی بات چیت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *