گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد شکیل احمد کے بھائی اور والد نے پریس کانفرنس میں ندامت کا اظہار کیا ہے۔
پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی محمد حیات نے اپنے والد عبدالعزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی شکیل احمد 5 سال قبل فتنہ الہندوستان نامی کالعدم تنظیم کے بہکاوے میں آکر گھر چھوڑ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ کوشش کرکے اسے سرنڈر بھی کروایا گیا، تاہم وہ دوبارہ تنظیم میں چلا گیا۔

محمد حیات کے مطابق 2 دن قبل انہیں معلوم ہوا کہ شکیل احمد گوادر میں دہشت گردی کی کارروائی انجام دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کا شکیل احمد کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں اور بھائی کی جانب سے غلط راستہ اختیار کرنے پر وہ شدید شرمندہ ہیں۔

انہوں نے دیگر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں تعلیم دلوائیں، محمد حیات نے کہا کہ ان کا خاندان پاکستان کا وفادار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بلوچستان؛ متعدد خاندانوں کا دہشت گردی میں ملوث اہلخانہ سے اعلانِ لاتعلقی

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی میں ملوث اپنے بیٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *