نئی دہلی (پاکستان امیج)بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہو کر ایشیا کی سب سے کمزور کرنسیوں میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلا نے بھارتی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق اس سال غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد نکال چکے ہیں، جبکہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کرنے کے باوجود روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدات کی قیمتیں بڑھا کر کرنسی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
ماہرین نے بھارتی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور عوامی فیصلوں کو اس زوال کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، جس سے ملک کو خطے کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Image