2 کروڑ روپے کا فلیٹ خریدنے کیلئے شہری گھنٹوں لائن میں لگے رہے، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت کے بڑے شہروں نئی دہلی، پونے اور ممبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس کے باوجود لوگ کروڑوں روپے کے فلیٹس کے لیے اس طرح قطاروں میں لگ رہے ہیں کہ جیسے راشن کی قطار میں کھڑے ہوں۔ “انڈیا ٹوڈے “کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر پونے کے ایک مضافاتی علاقے میں 2کروڑ روپے مالیت کے 1 فلیٹ کے لیے لوگوں کی اتنی بھیڑ لگ گئی کہ تصاویر اور ویڈیوزانٹرنیٹ پر آئیں تو لوگوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیوز واکڑ نامی علاقے کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں لوگ ایک رہائشی عمارت کے باہر جمع ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں 2کروڑ روپے مالیت کا ایک فلیٹ برائے فروخت ہے اور یہ تمام اسے خریدنے کے خواہش مند ہیں۔ایکنت نامی ایک ایکس صارف نے فلیٹ خریدنے والوں کی اس لمبی قطار کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ لوگ ایک اپارٹمنٹ کے لیے 8گھنٹے سے قطار میں لگے ہوئے ہیں، جس کی قیمت ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے ہے۔

اس ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ تو ایسے قطار میں لگے ہوئے ہیں، جیسے کوئی چیز مفت بٹ رہی ہو۔ ایک ایکس صارف لکھتا ہے کہ ”میں نے سن رکھا ہے کہ بنگلور میں بھی لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا اور پراپرٹی کی قیمت بڑھ کر5کروڑ روپے ہو گئی تھی۔ یہ سچ ہے یا جھوٹ، لیکن لوگوں کے پاس اندھا پیسہ ہے۔“

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *