یپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتی ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتی ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر اپنے خطاب میں پی پی رہنما سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو گورننس اور دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں گورننس کے چیلنجز کو قبول کر کے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ ایجوکیشن سیکٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سکولوں کو فعال کریں گے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے صحت کے شعبے میں بہتری لائیں گے۔ ڈویژنل سطح پر سندھ جیسے ہسپتال قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ مل جل کر بلوچستان میں گورننس کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر کوئی کسی کو انصاف فراہم نہیں کر سکتا، آج کے بعد بلوچستان میں نوکریاں نہیں بیچی جائیں گی، میرٹ پر دیں گے۔ آج یا کل گوادر کی گلیوں سے پانی نکالنے پر کام شروع ہو گا، صوبے کے انفراسٹکچر کی ذمہ داری ہماری ہے، بلوچستان کے عوام کو مکمل روڈ میپ دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *