یورپی یونین کا روس پر امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کی مدد کرنے کا الزام

یورپی یونین(پاکستان امیج)یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کی مدد کررہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کو ناصرف خفیہ معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ اسے ڈرون کے ذریعے سپورٹ کر رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو روس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایران کی مدد ناکرے۔

خارجہ پالیسی چیف نے مزید کہا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ روبیو کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *