یورپی یونین نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کردیا

برسلز (پاکستان امیج) یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

یہ 10 لاکھ یورو کی نئی امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے گذشتہ سال بھی پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے انسانی بنیادوں پر 16.5 ملین یورو فراہم کیے تھے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *