ہمیں دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباشریف سے بلوچستان کے پارٹی صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی تنظیم امور اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس دوران انتخابات کے دوران سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہبازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا۔ بلوچستان مستقبل کی معاشی ترقی کا محور ہو گا۔

ملاقات میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *