ہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں مشینری نذرِ آتش

ہرنائی(پاکستان امیج) نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں مشینری نذرِ آتش

ہرنائی کے طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں میں نصب مشینری کو آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت قیمتی مشینری جلا دی۔ کارروائی میں ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کوئلہ کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے باعث ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات (پاکستان امیج)قلات کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *