گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

نئی دہلی (پاکستان امیج)سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنومیں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
شادی سے انکار پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا
تاہم تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چل سکا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کویتا کی تلاش شروع کی گئی اور پھر اسی دوران اس کے فیس بک اکاونٹ پر ایک جعلی نام اور شناخت کے ساتھ سرگرمی دیکھی گئی جس پرپولیس کویتا کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کویتا کو لکھنو کے علاقے دلی گنج میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پایا اور پوچھ گچھ کے دوران کویتا نے بوائے فرینڈ گپتا کے ساتھ رہنے کا اعتراف بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *