کوئٹہ(پاکستان امیج)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری و رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان کلثوم نیاز بلوچ اور پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سرکی کلاں کوئٹہ میں منعقدہ سائنسی نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سائنسی نمائش میں طالبات نے مختلف سائنسی ماڈلز اور تخلیقی منصوبے پیش کیے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنی محنت، قابلیت، تحقیق اور جدید سوچ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کلثوم نیاز بلوچ نے مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے ماڈلز کے بارے میں معلومات حاصل کیں، جبکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا۔اس موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان کے افسران، اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین، اسکول کمیٹی کے اراکین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image