گوادر میں 2 کاروں میں تصادم، بچے سمیت 7 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

گوادر (پاکستان امیج) مکران کوسٹل ہائی وے میں منیجی کے مقام پر المناک حادثہ پیش آگیا۔

دو کاریں آپس میں ٹکرانے سے بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، حادٹہ ایک خراب گاڑی کے سڑک پر کھڑے رہنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

دونوں کار گاڑیوں میں سے ایک گوادر سے کراچی اور دوسری کراچی سے گوادر آرہی تھی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے جاری ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *