کیسکو کی کارروائیاں، بلوں کی عدم ادائیگی پر 404 نادہندگان کے کنکشنز منقطع

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں جاری ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیموںنے ہفتے کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوںمیں کارروائیاں کیں۔اس دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 97نادہندگان کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے ۔لورالائی سرکل کے علاقوں میں بھی بلوںکی عدم ادائیگی پر 68نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئےے گئے ۔ اسی طرح خضدار سرکل کے علاقوںسے نادہندگان کے 52کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔پشین، چمن، یارو، خانوزئی اور علی زئی س5 نادہندہ صارف کے ٹرانسفارمرزاُتاردئےے گئے اور بلوںکی عدم ادائیگی پر 78نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ سبی اور ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوں سے نادہندگان کے کن61کشنز منقطع جبکہ 3ٹرانسفارمر بلوںکی عدم ا دائیگی پر اُتاردئےے گئے ۔اسی طرح مکران سرکل کے علاقوں سے 48نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *