غزہ (پاکستان امیج)غزہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل پگھلادیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیمپ میں موجود معصوم بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں جب کہ کھیل کے دوران بچے اپنی گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی نقل کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے کس قدر ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Pakistan Image