کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے شہر کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکےسے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر امدادی ادارے اور پولیس روانہ ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق دھماکا کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا شروع کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *