کوئٹہ (پاکستان امیج) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کمب میں کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی
خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک سمگلنگ کیلئے چھپا کر رکھی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک سے منشیات اور اس کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پ±رعزم ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image