کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید

راولپنڈی(پاکستان امیج) کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی طیارے میں سوار دونوں پائلٹ انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور طالبعلم پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جام شہادت نوش کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *