کوئٹہ کلی شابومیں 10سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، باپ کے ہاتھوں ہلاک پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ(پاکستان امیج ) کوئٹہ کلی شابومیں دس سالہ محمد سلطان اپنے والد محمد ندیم کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ ائیرپورٹ کے مطابق 16 نومبر کی شام سول ہسپتال کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچے کی لاش شعبہ حادثات میں موجود ہے، جس پر ایس آئی،اے ایس ایچ او آصف اقبال موقع پر پہنچے۔پولیس کے مطابق بچے کے ماتھے، سر کی پچھلی جانب، دونوں ٹانگوں، دائیں ہاتھ، کمر اور دیگر حصوں پر تازہ اور پرانے تشدد کے متعدد نشانات موجود تھے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے بھی ظاہری وجہ موت تشدد اور مارپیٹ قرار دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق بچے کے والد محمد ندیم نے بتایا کہ وہ کلی شاہو میں “گرو مر ہیئر ڈریسر” کے نام سے حجام کی دکان چلاتا ہے اور بچہ اسی کے ساتھ رہتا تھا۔ والد نے اعتراف کیا کہ پتنگ اڑانے کے بعد دیر سے آنے پر اس نے بیٹے کو مارا پیٹا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ وہ اسے سنگین اور پھر سول ہسپتال لا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس نے والد محمد ندیم کے خلاف کا مقدمہ تھانہ ائیر پورٹ میں درج کرلیا ہے پولیس کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *