کوئٹہ(پاکستان امیج)نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ شتون جرگے کے فیصلوں کو عملی شکل دینے کیلیے قوم متحد اور ثابت قدم رہے
قومی بقا، امن، عزت، زمین اور وسائل کے تحفظ کیلیے تمام پشتونوں کو ایک صف میں کھڑا ہونا ہوگا
محمود خان اچکزئی سمیت منتخب نمائندے جرگے کی قراردادیں اور عوام کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے
اضلاع اور قبائلی سطح پر کمیٹیاں بنا کر جرگے کے فیصلوں پر پیشرفت کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا، اعلان
یہ جرگہ اختتام نہیں بلکہ پشتون قوم کے پرامن، متحد اور باوقار مستقبل کیلیے نئی جدوجہد کا آغاز ہے
شادیوں میں بھاری ‘ولور’ اور غیر ضروری اخراجات جیسی فرسودہ رسومات کا خاتمہ کیا جائے
بیٹیوں اور بیواؤں کو ان کے شرعی، قانونی اور وراثتی حقوق سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے
خواتین کو تعلیم، تحفظ اور فیصلہ سازی میں مناسب مقام دیے بغیر قوم کی ترقی ممکن نہیں
قدرتی وسائل سے مالامال پشتون عوام آج بھی بجلی، گیس اور صاف پانی جیسی سہولیات سے محروم ہیں
سکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات نہیں، وسائل کے مالک عوام کو پسماندہ رکھنا نامنظور ہے
ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں مقامی آبادی اور قبائل کو ان کی آبائی زمینوں سے ہرگز بے دخل نہ کیا جائے
معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور نت نئے ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر ڈالا جا رہا ہے
بیج، کھاد، بجلی کی قیمتوں اور قرضوں کی کڑی شرائط نے کسانوں اور زمینداروں کو مزید مقروض کر دیا ہے
: ڈاکٹرز، انجینئرز اور ہنرمند نوجوان روزگار نہ ہونے کے باعث بیرون ملک دھکے کھانے پر مجبور ہیں
ملک شفاف حکمرانی، قانون کی یکساں عملداری اور کڑے احتساب کے بغیر معاشی ترقی نہیں کر سکتا، کنوینئر جرگہ
تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، 19 نکاتی اعلامیہ جاری
پشتون قومی جرگے کا 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرنے کا اعلان
موجودہ پارلیمنٹ کا خاتمہ کرکے ملک میں نئے، آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جائیں،
26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم مسترد، ملکی مسائل پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
پشتون بلوچ برابری تسلیم کی جائے یا جنوبی پشتونخوا پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے
لسانی، تاریخی اور جغرافیائی بنیادوں پر ‘متحدہ پشتون یونٹ’ قائم کیا جائے
صوبے کے تمام اضلاع اور شاہراہوں سے ایف سی کو فوری ہٹایا جائے
صوبے میں سویلین اتھارٹی بحال کی جائے، تمام اختیارات سویلین حکام کے حوالے کیے جائیں،
لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، لیویز کو فوری بحال کیا جائے
زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کیلیے اپوزیشن کا کمیشن بنایا جائے
شاہراہوں پر ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو جلانے اور لوٹ مار کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
بلوچ قومی تحریک کا احترام کرتے ہیں لیکن پشتون علاقوں میں بی ایل اے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، جرگہ
بی ایل اے کی جانب سے ٹرک جلانا، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری محکوم اقوام میں نفرت پھیلانے کی سازش ہے
پشتون بلوچ مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جرگہ کا اعلان
سرکاری ملازمین کی مرضی کے خلاف بلوچ علاقوں میں جبری ٹرانسفر پوسٹنگ مسترد کرتے ہیں
معدنیات کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی کی غیر مقامی افراد کو الاٹمنٹ مکمل مسترد کرتے ہیں
Pakistan Image