کوئٹہ: ٹرین ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں ٹرین سروس کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لیویز اہلکاروں کو ڈسپلنری رول2015کے تحت معطل کیا گیا، ڈی جی لیویز کے مطابق ٹرینوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکار بغیر بتائے غیر حاضر تھے۔

لیویز اہلکار کوئٹہ سے جعفرآباد تک سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات تھے۔ معطل لیویز اہلکاروں کا تعلق سبی، سوراب، خضدار، کیچ اور پنجگورسے ہے۔

حکم نامے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کی جائیں اور انہیں کسی بھی سرکاری سروس میں دوبارہ شامل نہ کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *