کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اچانک معطل

کوئٹہ (پاکستان امیج)کوئٹہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

معاون برائے محکمہ داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا بھی کہنا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بناء پر معطل کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *