کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 100 روپے فی کلو مہنگا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے کلو میں فروخت کیا جانیوالا مرغی کا گوشت 830 روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ زندہ مرٖغی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آمدن میں کمی نے قوت خرید کو محدود کردیا ہے۔

مرغی فروش کہتے ہیں کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آرہی ہے، سستی کیسے بیچیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *