کوئٹہ میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکہ

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ سو رینج میں موجود گاڑی میں ہوا جس کے فوری بعد پولیس سمیت ایمرجنسی ریلیف ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے زخمی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بونیر میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *