کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلی گرافٹنگ کردی گئی

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلی گرافٹنگ کردی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پلاسٹک سرجن مرحلہ وار گرافٹنگ کرتے رہیں گے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا، چہرے اور آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اور ناک پر زخم ہیں۔

دوسری جانب تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی ہڑتال رہی، ڈاکٹرز کا طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

”ٹوٹے خوابوں کا احتجاج“، ڈیرہ بگٹی کے نوجوان نے پریس کلب کے باہر اپنی ڈگریاں جلادیں

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گریجویٹ قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email