کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل پیر سے شروع ہوگیا بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر 2025ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔ کوئٹہ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک کی جائے گی، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو شائع کی جائیگی۔امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image