کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے،7 سے 9 نومبر تک جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی، ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن 3دسمبر کو حتمی نتائج جاری کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *