کوئٹہ(پاکستان امیج) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملاخیل نے کہا ہے کہ آج ہم وطن آزادی کے 79 ویں یوم آزادی منا رہے ہیں،
جسٹس کامران ملاخیل
قوموں کی اصل قوت اتحاد و اتفاق میں ہے،
14 اگست ایک تاریخی دن ہے،
14 اگست ایک نظریہ اور ایک تجدید عہد کا نام ہے،
: لوگ عدالتوں میں انصاف کے لیے نہیں بلکہ ناانصافی ختم کرنے آتے ہیں،
انصاف کو صرف عدالتوں تک محدود نہ کریں، زندگی کے ہر شعبے میں انصاف کو یقینی بنانا ہوگا
والدین، اولاد، رشتہ داروں، ہمسایوں اور ماتحتوں کے ساتھ انصاف کرنا ہماری ذمہ داری ہے
اگر ہم اپنی زندگی میں انصاف سے چلنے کا عہد کریں تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں
بہن بھائی جائیداد میں ایک دوسرے کا حق تسلیم کریں تو مقدمہ بازی کم ہو جائے گی
افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ انصاف کریں تو وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کر سکیں گے
ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی حالت بدلنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے
ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم آنے والی نسلوں کو کیسا ملک اور معاشرہ دے کر جائیں گے
پاکستان اپنی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت کے باعث دنیا کے لیے انتہائی اہم ملک ہے
سی پیک نے دنیا پر پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت واضح کر دی ہے
شاہراہ ریشم تقریباً پانچ ہزار سال سے اس خطے کو دنیا کی تہذیبوں سے جوڑتی رہی ہے
دشمنوں کے منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت کم نہیں ہو سکتی،
Pakistan Image