کوئٹہ: قومی شاہراہ این 25 پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سوراب کے علاقے نغاڑ میں قومی شاہراہ این 25 پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *