کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ہڑتال کا تیسرا روز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی ہڑتال صبح 8 سے 11 بجے تک کی جا رہی ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمۂ صحت سے مقرر کرنے اور محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *