کوئٹہ دھماکے میں 15 افراد شہید، نشانہ کون تھے ؟ دھماکہ کیسے ہوا ؟ حمزہ شفقات کے انکشافات

کوئٹہ ( پاکستان امیج ) کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس دلخراش واقعے میں 15 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حمزہ شفقات نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا، جب جلسہ ختم ہو چکا تھا اور دھماکہ جلسہ گاہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ حملے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی (مینگل) جلسہ کرنے پر بضد تھی اور حکومت نے انہیں فراخ دلی سے این او سی جاری کی تھی، جس میں 17 سے 18 سیکیورٹی شرائط شامل تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید میلاد النبی کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *