کوئٹہ: جائیداد کی خاطر 2 سوتیلے بھائیوں کو قتل کرکے لاشیں گھر میں دفنانے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ میں لے پالک بھائی نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں گھر کے صحن میں دفن کردیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سرکی روڈ پر ایک شخص عدنان نے 6 ماہ قبل 2 افراد فیضان سلیم اور محمد سلمان کو جائیداد کی خاطر قتل کرکے ان لاشیں گھر کے صحن میں دفنا دی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ عدنان کو فیضان سلیم اور محمد سلمان کے والدین نے لے پالک بیٹے کے طور پر پالا تھا، بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا۔

پولیس کے مطابق واردات کی خبر پولیس کو ملزم عدنان کی بیوی نے دی جس کو ملزم نے کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا اور گھر کو سیل کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *