اوستا محمد (پاکستان امیج) عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ بولان میں آب گم کے علاقے میں کوئٹہ بولان شاہراہ کے ایک پل میں گڑھے پڑ گئے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کوئی توجہ نہیں، بلوچستان کا ایک ہی روڈ ہے، اس کی حالت بھی ایسی ہو تو باقیوں کی حالت کیا ہوگی، اسے ہنگامی بنیادوں پراس پل کی مرمت کی جائے اور احتیاطی تدابیر کے لیے سائن بورڈ لگائے جائیں تاکہ آنے جانے والے ٹرانسپورٹ اورڈرائیورحضرات کو اس گڑھے کا علم ہو اور کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image