کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

کوئٹہ: (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، 329 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے 2 ہزار 541 امیدوار میدان میں ہیں، 641 میں سے 515 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ 18 وارڈز میں کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *