کوئٹہ۔ ملک کی اعلیٰ جامعات میں مختلف شعبوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم باعثِ مسرت ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مختلف صوبوں کی جامعات میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے منتخب طلبہ و طالبات سے ملاقات، طلبہ نے وزیر اعلیٰ سے مختلف امور پر مکالمہ کیا

کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور طلبہ و طالبات کے درمیان ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور دیگر امور پر تفصیلی مکالمہ، سوال و جواب کا طویل سیشن بھی ہوا

، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ  بلوچستان کے مختلف اضلاع سے طلبہ و طالبات کا میرٹ پر انتخاب ان کے روشن تعلیمی مستقبل کی ضمانت ہے

اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کی اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے،

ملک کی اعلیٰ جامعات میں مختلف شعبوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم باعثِ مسرت ہے، حکومت پنجاب بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلے کے ساتھ ٹیوشن اور ہاسٹل فیس میں بھی معاونت فراہم کررہی ہے، وزیر

اہلیان بلوچستان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

دیگر صوبوں کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے بلوچستان کے طلبہ و طالبات نظم و ضبط اور محنت کو اپنا شعار بنائیں طلبہ کسی ریاست مخالف تنظیم یا پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، حصول تعلیم میں اپنے والدین کی توقعات پر پورا اتریں، میر سرفراز بگٹی

تصور اور حقائق میں فرق ہے، ریاست مخالف عناصر غیر متوازن ترقی کے نام پر طلبہ کی منفی ذہن سازی کرتے ہیں

 

پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا

پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

بلوچستان کے طلبہ جہاں جائیں پاکستانیت کا پرچار کریں، آپ ملک کے سفیر ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *