کوئٹہ:عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکولوں میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول 25 سے 29 مئی تک بند رہیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں 25 سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔ تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمر زون میں شامل سکولوں کی موسم گرما تعطیلات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ سمر زون کے سکول 23 مئی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *