کوئٹہ(پاکستان امیج )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے نکتہ پر بحث کرتے ہوئے معزز اراکین اسمبلی علی مدد جتک، پرنس احمد عمر احمدزئی اور صمد خان گور گیج سریاب اور ضلع کوئٹہ کے گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے، لہذا انہوں نے معزز اسپیکر سے معاملے میں مداخلت کی درخواست کی۔اس ضمن میں بلوچستان اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1974 کے قاعدہ 201-سی کے تحت اسپیکر نے کیسکوبلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو حکم دیا ہے کہ وہ 2 جون 2025 بروز پیر، دوپہر 1 بجے اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے معزز اسپیکر اور اراکین اسمبلی کو اس معاملے پر بریفنگ دیں۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کیسکوحکام کو باضابطہ دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image