کوئٹہ؛ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج)فتنۃ الہندوستان کے حملے میں خودکش بمبار سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الہندوستان‘‘کی جانب سے کیے گئے گاڑی کے حملے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

حملے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے جب کہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، جو سب کے سب ہلاک کردیے گئے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔

قبل ازیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زوردار دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب واقع عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *