کوئٹہ(پاکستان امیج)مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے بھاری مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربرگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Pakistan Image